جموں و کشمیر کے طلباء کو پیرامیڈیکل اور ہوٹل مینجمنٹ ڈگری کورسز میں اضافی سیٹیں ملیں گی اور پہلی بار وزیر اعظم کی خصوصی اسکالرشپ اسکیم کے تحت جموں و کشمیر اور لداخ کے طلبا کے لیے اسرو میں خلائی، سائنس اور ٹکنالوجی میں ڈگری کورسز کے لئے چھ سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔
جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ایک بیان کے مطابق یہ ساری تفصیلات کمشنر سکریٹری ہائر ایجوکیشن طلعت پرویز نے جموں و کشمیر اور لداخ کے طلباء کے لیے پی ایم ایس ایس ایس کے سلسلے میں اے آئی سی ٹی ای، نئی دہلی کے چیئرپرسن کے ساتھ ایک میٹنگ میں بتائیں۔
اس میٹنگ میں ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، نوڈل پرنسپل جموں، نوڈل پرنسپل سرینگر اور کنسلٹنٹ پی ایم ایس ایس نے شرکت کی۔
اس اسکیم کے تحت مرکزی علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کے طلباء کو 5000 اسکالرشپز میرٹ کی بنیاد پر 200 این آر ایف اور حکومت سے منظور شدہ اے آئی سی ٹی ای اداروں میں دی جاتی ہیں جو این بی اے سے منظور شدہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ رواں سال کے لئے سینٹرل آئی ایچ ایم ایس (نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی) کے تحت 40 نشستیں اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس، سائنس اینڈ ٹکنالوجی میں چھ سیٹز اسکیم کے تحت دستیاب رکھی گئیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ نرسنگ، ایچ ایم سی ٹی اور فارمیسی کے سلسلے میں اداروں میں سیٹز کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کر دی گئی ہیں تاکہ طلبہ کو کسی ادارے میں گروپس میں جگہ دی جاسکے۔