جہاں کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ضلع حکام کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گیے ہیں۔
وہیں سی آر پی ایف کی جانب سے قصبہ کے گانجی واڑہ علاقہ میں دکانوں کے شٹرس گلی کوچوں اور رہائشی عمارتوں کے دیواروں پر جراثیم کش چھڑکاؤ کیا گیا۔
گانجی واڑہ علاقہ سے ضلع ہسپتال اننت ناگ کی جانب سڑک گزرتی ہے۔ مذکورہ رابطہ سڑک سے روزانہ مریضوں اور تیمارداروں کی بھیڑ بھاڑ رہتی ہے۔جس کے مدنظر سی آر پی ایف نے اس مقام پر چھڑکاؤ کیا۔ مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کے اس پہل کی سراہنا کی۔