ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پابندی میں مزید توسیع

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 11:07 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔

4جی انٹرنیٹ پابندی میں مزید توسیع
4جی انٹرنیٹ پابندی میں مزید توسیع

پیر کے روز جموں و کشمیر کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 11 مئی تک اس میں توسیع کردی گئی ہے-

4جی انٹرنیٹ پابندی میں مزید توسیع
4جی انٹرنیٹ پابندی میں مزید توسیع

جموں و کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے-

ادھر آج سوموار کی شام یوٹی انتظامیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامے میں یہ واضح کیا گیا کہ جموں و کشمیر میں فی الحال 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو ایسے ہی جاری رکھا جائے گا اور 11 مئی تک 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کئی دفعہ سپریم کورٹ نے بھی اس سلسلے میں حکومت کو نوٹس بھیجا ہے اور اس سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کی صلاح دی۔ تاہم ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کا حوالہ دے کر پابندی میں توسیع کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ جب سے 2 جی انٹرنیٹ کو جموں و کشمیر میں بحال کیا گیا ہے تب سے انتظامیہ کی جانب سے 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں بار بار توسیع کی جارہی ہے اور اس طرح سے یہاں مسلسل تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں-

قابل ذکر ہے کورونا وائرس کے دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران 4جی کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی دوسری جانب کیا جارہا ہے -

ادھر لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے والے درجنوں اسکولی ادارے اور تعلیمی ماہرین بھی وادی میں 4جی انٹرنیٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس سے قبل متعدد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کی جانب سے بھی یہاں 4جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم انتظامیہ 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں بار بار توسیع کررہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.