ETV Bharat / state

شوپیاں میں 4.99 فیصدی ووٹنگ - شوپیاں میں ووٹنگ ختم ای ٹی وی

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ زیادہ تر علاقوں میں ووٹنگ بائیکاٹ کا اثر دیکھنے کو ملا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 6:10 PM IST

مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع شوپیان میں بھی پانچویں مرحلہ کے تحت ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل(ڈی ڈی سی) اور پنچاتی و بلدیاتی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم ہوگئی ہے جہاں زیادہ تر پولنگ مراکزوں پر ووٹنگ بائیکاٹ کا اثر دیکھنے کو ملا۔

خیال رہے کہ ضلع میں آج یعنی پانچویں مرحلہ میں 4.99 فیصدی ووٹنگ درج کی گئی۔

شوپیاں میں 4.99 فیصدی ووٹنگ

ضلع شوپیان کے دو بلاک حرمین ایک اور حرمین دو میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی جو دو بجے تک جاری جاری رہی۔

واضح رہے کہ اس بلاک میں 11 امیدوار دو سیٹز کے لیے میدان میں ہیں جبکہ حرمین کے بلاکز میں سات جگہوں پر 48 پولنگ مراکز ووٹنگ کے لیے قائم کیے گئے تھے۔

حرمین بلاک میں 19223 ووٹز میں صرف 960 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اکثر و بیشتر پولنگ مراکز پر بائیکاٹ کا اثر دیکھنے کو ملا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا

خیال رہے کہ ضلع شوپیان میں آج 4.99 فیصدی ووٹنگ درج کی گئی، تاہم حرمین کے دو بلاکز کے نلڈورہ، کھروارہ اور ہیند سیتاپورہ کے پولنگ مراکز دن بھر سنسان نظر آئے جہاں پولنگ عملہ اور سکیورٹی فورسز کے علاوہ کوئی بھی نظر نہیں آیا اور ان پولنگ سٹیشنز پر ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔

واضح رہے کہ ضلع شوپیان میں ڈی ڈی سی انتخابات کے تین مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح بقدر اچھی رہی جبکہ چوتھے اور پانچویں مرحلہ میں بہت کم لوگوں نے ووٹ ڈالے۔

حساس ماننے والے ضلع شوپیان میں پولنگ مراکز کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ادھر جنوبی کشمیر کے کولگام، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیان میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بدھ کی صبح ہی معطل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پانچویں مرحلے میں 125 سرپنچ خالی نشستیں ہیں جن میں 30 سرپنچ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 58 حلقوں میں مقابلہ ہوگا جن کے لیے 51 خواتین سمیت 175 امیدوار میدان میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.