مریضوں کی بڑھ رہی تعداد سے عوام میں مزید تشویش کی لہر پھیل گئی ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ علاقے کے دو مریض اس بیماری سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
آج انتظامیہ نے ترال پائین کے بودرو محلہ کو ریڈ زون قرار دیا ہے جبکہ اس کے آس پاس کے علاقوں کو بفر زون قراد دیا گیا ہے۔
علاقے میں مثبت افراد سے رابطے میں آئے افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن ، فوڈ کی سروی لاینس ٹیموں نے علاقے میں سروے عمل میں لائی۔
اسی دوران آشا ورکرز ریڈزون علاقے میں حاملہ خواتین کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور میڈیکل ایجوکیشن پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کر رہی ہیں۔
اس حوالے سے ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا کو بتایا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور انتظامیہ ہر طرح کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔