فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ شام دیر گئے لال پورہ کپواڑہ میں پولیس کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ تلاشی کاروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے گرفتار شدہ معاون کے قبضہ سے ایک اے کے 47 اور میگزین، گولہ بارود کے ساتھ 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔
دریں اثناء ایک پولیس افسر نے بھی میڈیا کے ساتھ اس پیشرفت کی تصدیق کی اور کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔