ETV Bharat / state

گلمرگ: سکی کورس کا دوسرا بیچ شروع - گلمرگ میں 7 روزہ انٹروڈکٹری 'سکی کورس'

محکمۂ سیاحت کشمیر نے موسم میں بہتری کے بعد جمعہ کو مشہور سیاحتی مقامی گلمرگ میں لڑکوں کے دوسرے بیچ کے لیے انٹروڈکٹری سکی کورس کا آغاز کیا ہے۔

گلمرگ: سکی کورس کا دوسرا بیچ شروع
گلمرگ: سکی کورس کا دوسرا بیچ شروع
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 5:32 PM IST

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے منتخب کردہ 20 نوجوان لڑکوں کا دوسرا گروپ گلمرگ میں 7 روزہ انٹروڈکٹری 'سکی کورس' کرے گا۔ اس دوران اس گروپ کو اسکیئنگ کی بنیاد سے متعارف کرایا جائے گا۔

محکمہ سیاحت کے ذریعہ تمام رہائش، بورڈنگ اور سکی کا سامان مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ سکی انسٹرکٹرز کی چار رکنی ٹیم ان لڑکوں کو اسکیئنگ کی تربیت دے رہی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ٹورزم کشمیر نے رواں موسم میں زیادہ سے زیادہ 6 گروپز کو اسکیئنگ کی تربیت دینے کے لئے ہفتہ وار کیلنڈر تیار کیا ہے۔ ان 6 گروپز میں دو گروپ خصوصی طور پر جموں و کشمیر سے باہر نوجوانوں کے لئے ہیں جس میں ایک لڑکیوں کا گروپ بھی شامل ہے۔ لڑکیوں کا ایک اور خصوصی گروپ جموں و کشمیر سے ہوگا۔

بیس لڑکوں پر مشتمل پہلےگروپ نے اپنا انٹروڈکٹری سکی کورس 31 دسمبر 2020 کو مکمل کیا تھا۔ کورس کے سرٹیفکٹ حاصل کرنے والے لڑکوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور سیکھنے اور سنسنی خیز انوکھے موقع پر محکمہ سیاحت کا شکریہ ادا کیا۔

انٹروڈکٹری سکی تربیت کے دوران چھ گروپز میں سے ہر ایک میں تربیت یافتہ افراد کا انتخاب اور ان کی سرپرستی ڈائریکٹوریٹ ٹورزم کشمیر برائے انٹرمیڈیٹ اور ایڈوانس سطح کے کورسز کے ذریعہ کریں گے۔

محکمہ سیاحت کے علاوہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ سیکڑوں لڑکے اور لڑکیوں کو سکی کی بنیادی تربیت دی جارہی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ کوہ پیمائی نے گلمرگ میں مختلف سکی ٹریننگ کورسز کا آغاز بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.