ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار

جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 29 جولائی تک اس میں توسیع کردی ہے۔

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 8:17 AM IST

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار
جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار

جموں وکشمیر انتظامیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں یہ واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں فی الحال 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو جاری رکھا جائے گا اور 29 جولائی تک 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی علاقے میں گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ' انٹرنیٹ خدمات کے ضوابط کو وقتا فوقتا جاری کیا جاتا رہا ہے اور مناسب اتھارٹی کے ذریعہ اس کا جائزہ بھی لیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وضع کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر: بی جے پی کے ریاستی کارگزار رُکن شیخ وسیم باری ہلاک

اس میں کہا گیا ہے کہ 'میک بائنڈنگ کے ساتھ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی دستیاب ہے اور ملک دشمن عناصر کی جانب سے افواہوں اور فرضی خبروں کو روکنے کے لیے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں ، تاکہ اشتعال انگیزی کی اپ لوڈنگ / ڈاؤن لوڈنگ / گردش کو روکا جاسکے۔

حکم نامے کے مطابق انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندی بتدریج کم کردی گئی ہے اور کسی بھی رکاوٹ کے بغیر سوشل میڈیا استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ویب سائٹز کی وائٹ لسٹنگ وغیرہ بھی ہٹا دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں بھی جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کو لیکر معاملہ زیر بحث لایا گیا اور سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر حالات کا جائزہ لینے کی ہدایات دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.