ETV Bharat / state

سرینگر میں 2جی انٹرنیٹ سروس بحال

نواکدل علاقے میں تصادم شروع ہوتے ہی پورے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھی۔

سرینگر میں 2جی انٹرنیٹ سروس بحال
سرینگر میں 2جی انٹرنیٹ سروس بحال
author img

By

Published : May 22, 2020, 8:59 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں چار روز بعد 2 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئی ہے۔

ضلع میں انٹرنیٹ اور وائس کالنگ خدمات 19 مئی کی صبح اس وقت معطل کر دی گئی تھی جب سرینگر کے نواکدل علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا تھا۔

اس تصادم میں حریت کانفرنس چیئرمین اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی کو ان کے ساتھی طارق احمد سمیت ہلاک کر دیا گیا تھا۔

جنید صحرائی نے 2018 میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔

واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ 5 اگست سے 4 جی انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔ جموں و کشمیر میں 4 اور 5 اگست کی درمیانی شب کو تمام موصالاتی رابطے اور انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھی۔ گرچہ مواصلاتی رابطے تقریباً 4 ماہ بعد بحال کیا گیا، تاہم 4 جی انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.