ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ریاستی اراضی، محکمہ صنعت و تجارت کو منتقل - 25000 کنال ریاستی اراضی

محکمہ صنعت و تجارت نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے میں اس طرح کی صنعتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور سازگار بزنس اکو سسٹم کی تشکیل کے لئے کام کر رہا ہے۔

جموں و کشمیر: ریاستی اراضی محکمہ صنعت و تجارت کو منتقل

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 9:59 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے مینوفیکچرنگ اور سروس جیسی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 25000 کنال ریاستی اراضی کو محکمہ صنعت و تجارت کو منتقل کیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق منتقل شدہ کل اراضی میں سے 17000 کنال جموں صوبے میں ہیں جبکہ 8000 کنال کشمیر صوبے میں ہیں۔

بیان کے مطابق یہ فیصلہ سنہ 2016 کی صنعتی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ 'یہ لینڈ بینک غیر جنگلاتی، غیر زرعی، بنیادی طور پر ریاست کے بنجر اراضی پارسل پر مشتمل ہے۔ اس کی شناخت محکمہ صنعت کے مشورے سے محکمہ مال کے عہدیداران نے کی ہے اور اگلے چند برسوں میں اسے صنعتی اسٹیٹ کی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ انڈسٹریل لینڈ بینک کی تشکیل اور نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کی ترقی 1960 کی دہائی سے ایک جاری عمل ہے جب جموں کے ڈیگیانا میں پہلا انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں 2000 کے شروعات میں اور اس کے بعد 8-10 برس کے وقفے کے بعد یہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے نئے تاجروں کی رہائش کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹس کی توسیع کے لئے کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'انڈسٹریل اسٹیٹ میں اراضی کو صنعتی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے صنعتی پالیسی میں طے شدہ ایک مناسب عمل کے ذریعے یونٹز کو لیز پر دیئے گئے ہیں۔

حکومت نے کہا کہ 'نئے لینڈ بینک میں سے ابھی تک کسی بھی کاروباری کو کسی بھی لینڈ پیچ کو الاٹ نہیں کیا جاسکا ہے کیونکہ ابھی تک اس کی تیاری باقی ہے جس میں کچھ وقت لگے گا۔'

اس نے کہا ہے کہ ' صرف گزشتہ دو برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی پر 453 تعداد میں یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ ان یونٹز کو صنعتی پالیسی میں درج ذیل طریقہ کار اور ہدایات کے بعد جموں و کشمیر کے صنعتی علاقوں میں لیز کی بنیاد پر مجموعی طور پر 1371 کنال اراضی الاٹ کی گئی ہے۔

محکمہ صنعت و تجارت نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے میں اس طرح کے صنعتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور سازگار بزنس اکو سسٹم کی تشکیل کے لئے کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.