ETV Bharat / state

کورونا وائرس: قرنطینہ میں رہنے کے بعد دوسرا گروپ گھر روانہ - 221 پر مشتمل ایک اور گروپ کو آج واپس ان کے گھروں میں بھیج دیا

سرینگر کے مختلف ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں میں 14 دنوں تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد 221 افراد پر مشتمل ایک اور گروپ کو آج واپس ان کے گھروں میں بھیج دیا گیا۔

قرطینہ میں رکھا گیا دوسرا گروپ گھر روانہ

author img

By

Published : Apr 1, 2020, 5:54 PM IST

یہ ایسا دوسرا گروپ ہے جس نے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت مکمل کی ہے۔ اس میں شامل تمام افراد صحت مند ہیں۔ وہیں کسی بھی فرد میں کورونا وائرس جیسی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔

قرطینہ میں رکھا گیا دوسرا گروپ گھر روانہ
قرطینہ میں رکھا گیا دوسرا گروپ گھر روانہ
قرطینہ میں رکھا گیا دوسرا گروپ گھر روانہ
قرطینہ میں رکھا گیا دوسرا گروپ گھر روانہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسرینگر حنیف بلخی نے ان افراد کو بدھ کو ان کے گھر روانہ کیا ۔ 221 افراد پر مشتمل اس گروپ میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے جو بیرون ممالک یا بیرون ریاست کے سفر سے کشمیر واپس لوٹے تھے۔

ضلع انتظامیہ سرینگر نے ان تمام افراد کو سرینگر کے مختلف ہوٹلوں کے علاوہ سرکار کی جانب سے قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا تھا۔ گزشتہ 14 دنوں سے ان لوگوں کو لگاتار طبی نگہداشت میں رکھا گیا تھا جس دوران ان کی کئی بار طبی جانچ بھی کرائی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کے مطابق یہ سبھی 221 افراد صحت مند ہیں اور کسی میں بھی ان 14 دنوں کے دوران وائرس کی کوئی بھی علامت نہیں پائی گئی۔

گھر روانہ کئے گئے 221 افراد پر مشتمل اس دوسرے قافلے میں سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔

وا ضح رہے کہ گزشتہ روز 78 افراد پر مشتمل پہلے گروپ کو 14 دنوں تک قرنطینہ میں رکھنے کے بعد ان کے گھر روانہ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.