ETV Bharat / state

کپواڑہ: آٹھ دکانیں سیل، 22 ہزار سے زائد کا جرمانہ وصول

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 10:35 PM IST

ہندوارہ قصبے میں مہنگے داموں میں اشیائے خوردنی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کپواڑہ: آٹھ دکانیں سربمہر اور 22 ہزار سے زائد رقم جرمانہ وصول

اسٹنٹ ڈائیرکٹر فوڈ کپواڑہ اور سب ضلع ہندوارہ کی انتظامیہ نے آج ہندوارہ اور لنگیٹ قصبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اشیائے خوردونوش کو مہنگے داموں پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آٹھ دکانوں کو سربمہر کر دیا اور 22 ہزار سے زائد رقم جرمانے کے طور پر وصول کی۔

دریں اثنا اے ڈی فوڈ مدثر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے انہیں ہندوارہ اور لنگیٹ سے شکایتیں موصول ہورہِی تھی کہ یہاں گراں فروش عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی نسبت سنجیدگی دکھاتے ہوئے اہہوں نے ہندوارہ اور لنگیٹ ازخود دورہ کیا اور سبزی، مرغ فروشوں، قصابوں کے خلاف کاروائی انجام دی ۔

مدثر احمد نے مزید کہا کہ اگرچہ مرغ فی کلو 120روپے مقرر کی گئی تاہم شکایت موصول ہورہی تھی کہ مرغ فروش 200 کے حساب سے مرغ فروخت کیے جارہے ہیں۔ مزید قصابوں کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی کہ وہ فی کلو گوشت چھ سو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں جبکہ گوشت کی ریٹ فی کلو 450 روپیہ مقرر کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی دکاندار گراں فروشی میں ملوث پائے جائین گے ان کے خلاف سخت کاروائی انجام دی جائے گی۔

دریں اثناء اے ڈی فوڈ کے دورے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب حقیقت معلوم کرنے کی غرض سے ہندوارہ مین قصبے میں ایک مرگ فروش سے مرگ خریدا تو اسے دو سو کے حساب سے فی کلو مرگ فروخت کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اے ڈی فوڑ کے دورے کے کچھ گھنٹے بعد ہی مرغ فروشوں نے اپنی من مانی ریٹ شروع کی اور 200روپے کے فی کلو حساب سے مرغ فروخت کیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.