ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: مذہبی سیاحتی اعتبار سے 2023 تاریخی سال قرار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 1:11 PM IST

چند برسوں سے کشمیر میں سیاحوں کی خاصی تعداد دیکھنے کو ملتی رہی ہے لیکن سال 2023 میں ریکارڈ تعداد میں مذہبی سیاحوں کی آمد کو سیاحی اعتبار سے تاریخی سال قرار دیا جارہا ہے۔

مذہبی سیاحتی اعتبار سے 2023 تاریخی سال قرار

جموں و کشمیر: وادی کشمیر قدرت کی عطا کردہ بے پناہ خوبصورتی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔ وہیں یہ بدلتے موسموں کی وجہ سے بھی جانی اور پہچانی جاتی ہے۔ کیونکہ یہاں کے موسم بھی بڑے نرالے ہوتے ہیں۔ یوں تو چند برسوں سے کشمیر میں سیاحوں کی خاصی تعداد دیکھنے کو ملتی رہی ہے۔ لیکن سال 2023 میں ریکارڈ تعداد میں مذہبی سیاحوں کی آمد کو سیاحی اعتبار سے تاریخی سال قرار دیا جارہا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں برس جموں وکشمیر میں عام سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کی گئی ہے۔ جس سے گزشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ سال 2022 میں ایک کروڑ 88 لاکھ سیاح جموں وکشمیر کی سیر پر آئے۔ ایسے میں 2023 شعبہ سیاحت کے لیے ایک غیر مثالی سال ثابت ہوا۔

اس طرح امسال کے دوران دو کروڑ سے زائد سیاحوں نے جموں وکشمیر کے مختلف صحت افزا مقامات کی سیر کی جن میں غیر ملکی سیاحوں کی ایک اچھی تعداد بھی شامل تھی۔ اس مرتبہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا۔

شعبہ سیاحت کے اعلی عہدیداران کے مطابق سرینگر میں رواں برس کے مئی مہینے میں منعقدہ جی ٹونٹی سربراہ اجلاس سیاحت کے حوالے سے کافی سود مند ثابت ہوا۔ جس کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 59 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اتنا ہی نہیں نہ صرف سیاحت کے شعبے کو دوام ملا بلکہ اس شعبے سے بلواسطہ یا بلاواسطہ طور جڑے لوگوں کو بھی روزگار حاصل ہوپایا۔

ادھر سال 2023 میں محکمہ سیاحت کی جانب سے جموں وکشمیر میں متعدد نئے مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا گیا۔ ایسے میں 75 نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کیا گیا جہاں بنیادی سہولیات کو دستیاب کرا کے شعبہ سیاحت کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کی گئی اور یہ کوشش کافی حدتک بارآور بھی ثابت ہوئی۔

سال 2023 میں 3 لاکھ 35 ہزار سیاحوں نے سرینگر کے ڈل جھیل کے کنارے پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کی سیر کی۔ جن میں ملکی سیاحوں کے علاوہ غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔ اس باغ میں سیاحوں کو متوجہ کرنے کی خاطر امسال 68 اقسام سے زائد 16 لاکھ گل لالہ لگائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:

شعبہ سیاحت کے علاوہ سال 2023 مذہبی ٹورازم کے حوالے سے بھی خاص رہا۔ امرناتھ یاترا اور ویشنو دیوی یاترا کے لیے بھی یہ سال تاریخی رہا۔ 62 دنوں پر محیط امرناتھ یاترا کے دوران تقریباً ساڑھے 4 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کے درشن کئے۔ اس طرح امسال 93.68 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا پر حاضری دی جوکہ گزشتہ 10 برسوں میں سب سے زیادہ تعداد تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.