ادھر حکام نے یونین ٹیریٹری میں الرٹ کر کے تمام ضلع مجسٹریٹز کے نام اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ ’ہم نے بیس ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے ماہ دسمبر میں برطانیہ کا سفر کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا تعلق جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے اور ضلع مجسٹریٹز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ان کا ٹیسٹ کرائیں۔
موصوف نے بتایا کہ برطانیہ سے لوٹنے والے ان مسافروں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یونین ٹیریٹری کے تمام ضلع مسجٹریٹز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ الرٹ رہیں اور اس ضمن میں جاری شدہ پروٹوکول پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے احتیاطی طور پر برطانیہ جانے والی تمام پروازوں کو ملتوی کیا ہے۔
مرکزی حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے مطابق 25 نومبر سے 8 دسمبر تک برطانیہ سے بھارت لوٹنے والے مسافروں کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔
یو این آئی