ETV Bharat / state

کولگام:دس گھنٹے بعد دو سالہ بچے کی لاش برآمد - لاش ایک جنگل میں جھاڑیوں سے برآمد

مقامی لوگوں کے مطابق کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے کے گجر بستی کوریل گاؤں میں پیر کی شام ایک خونخوار تیندوا نمودار ہوا اور ایک دو سالہ بچے کو اٹھا لے گیا۔

کولگام:دس گھنٹے  بعد دو سالہ بچے کی لاش برآمد

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 2:16 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں منگل کی صبح ایک خونخوار تیندوے نے ایک دو سالہ بچے کو اپنے ہی گھر سے اٹھا کر اپنا نوالہ بنا دیا۔

کولگام:دس گھنٹے بعد دو سالہ بچے کی لاش برآمد

مقامی لوگوں کے مطابق کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے کے گجر بستی کوریل گاؤں میں پیر کی شام ایک خونخوار تیندوا نمودار ہوا اور ایک دو سالہ بچے کو اٹھا لے گیا۔

انہوں نے کہا کہ بچے کو لاپتہ پاکر مقامی لوگوں اور وائلڈ لائف محکمے کے اہلکاروں نے اس کی تلاش شروع کردی اور منگل کی صبح بچے کی جزوی طور پرکھائی ہوئی لاش گاؤں کے نزدیک ایک جنگل میں جھاڑیوں سے برآمد کی گئی۔

مہلوک بچے کی شناخت محمد شریف دراگڈ ولد عبد الطیف دراگڈ ساکن گجر بستی کوریل کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا وائلڈ لائف کولگام کے انچارج شبیر احمد نائیک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شام سے ہی بچے کی تلاش جاری تھی اور منگل کی صبح اس کی لاش ایک جنگل میں جھاڑیوں سے برآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح چھے بجے کے قریب محکمہ وائلڈ لائف اور مقامی لوگوں کے تعاون سے اس بچے کی سر کو تن سے جدہ لاش کو دس گھنٹے کے بعد نزدیکی جنگل سے بر آمد کر لیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے ۔

واضح رہے یہ رواں ہفتے میں دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.