کشمیر زون پولیس کے مطابق دیر رات سی آر پی ایف، فوج اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے پلوامہ کے نائین علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
فوج کے مطابق تصادم میں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
فوج کے بیان کے مطابق عسکریت پسندوں کی شںاخت کیمو کولگام کے رہنے والے نوید احمد بٹ اور ریڈوانی کولگام کے عاقب یاسین بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ نوید احمد ضلع کمانڈر تھے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔