ETV Bharat / state

کشمیر: 18 سالہ نوجوان کی کورونا سے موت

حکام نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اب تک جو 61 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ان میں سے یہ مریض سب سے کم عمر ہے۔

کشمیر: 18 سالہ نوجوان کی کورونا سے موت
کشمیر: 18 سالہ نوجوان کی کورونا سے موت
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 12:21 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ کووڈ 19 مریض کا سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ڈاکٹر نذیر چودھری نے کہا کہ' مزکورہ نوجوان کو سر میں شدید چوٹ لگی تھی اور اسے' میڈیکو لیگل کیس" کے طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ آج صبح تین بجے اس کی موت ہوگئی۔'

ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مزکورہ نوجوان کو 12 جون کو میڈیکو لیگل کیس سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اگلے دن اس کے نمونے کوروناوائرس کی جانچ کے لیے حاصل کیے گیے تھے جس کے بعد اسے کورونا سے مثبت پایا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ مریض کوڈ 19 کی وجہ سے مرنے والا سب سے کم عمر ہے۔ اس کی موت تک کورونا کا سب سے کم عمر شکار 27 سالہ نوجوان تھا جو شمالی کشمیر کے لولاب علاقہ کا رہائشی تھا ، جس نے اسی اسپتال میں 13 روز قبل اس پیتھوجین سے دم توڑ دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.