ETV Bharat / state

بانہال : 16 دکانیں جل کر خاکستر

مقامی افراد اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر آگ پر قابو پایا

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 10:35 AM IST

بانہال : 16 دکانیں جل کر خاکستر
بانہال : 16 دکانیں جل کر خاکستر

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی کھڑی تحصیل میں آگ کی ہولناک واردات میں 16 دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

اس میں لاکھوں روپئے کی ملکیت جل کر تباہ ہوگئی ہے۔

پولیس ذرایع کے مطابق سب ڈویژن بانہال کی تصیل ہیڈکواٹر کھڑی کی مارکیٹ میں گذشتہ شب ایک دوکان میں آگ لگی تھی۔

کچھ دیر کے بعد بقیہ دکانوں میں بھی یہ آگ پھیلتی چلی گئی۔

بانہال : 16 دکانیں جل کر خاکستر

یہاں تک کہ 16 دکانیں جل کر خاکستر ہوگیں۔

اگرچہ مقامی افراد سمیت پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آگ بھجانے کی کوشش کی ۔

تاہم آگ پر قابو نہ پا سکے قریب ایک گھنٹے کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ اینڈ ایمرجینسی سروس کی گاڑیاں بانہال سے پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ کے عملہ نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

مزید پڑھیں:بڈگام میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ایک گرفتار

مقامی افراد آتشزدگی پر جلد قابو نہ پانے پر محکمہ فائر بریگیڈ پر الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تحصیل میں محکمہ فائر بریگیڈ نہ یونے کی وجہ سے لوگوں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.