ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ایک ہی خاندان کے 11 افراد کورونا سے متاثر - جمعرات کو ان گیارہ افراد کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کوروناوائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں- جمعرات کو ان گیارہ افراد کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

بانڈی پورہ: ایک ہی خاندان کے 11 افراد کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 7:47 PM IST

خیال رہے کہ گزشتہ روز اس علاقے میں ایک کوروناوائرس سے متاثرہ مریض کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد اس کے سبھی لواحقین اور قریبی رشتہ داروں کو قرنطینہ پر رکھا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ و دیگر معائنہ کیا گیا۔ تاہم جمعرات کو اس کنبے سے وابستہ گیارہ افراد کا ٹیسٹ مثبت قرار پایا گیا جس سے مذکورہ علاقے کے ساتھ ساتھ پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی-

اس علاقے کو انتظامیہ نے پہلے سے ہی ریڈ زون قرار دیا گیا اور وہاں بندشیں بھی سختی سے عائد کردی گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والے کووڈ 19 سے متاثرہ مریض کے لواحقین اور پڑوسیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور ان کے نمونے اکٹھے کیے گئے تھے۔ آج چھوٹے بچوں سمیت اس خاندان کے 11 افراد کا مثبت ٹیسٹ سامنے آیا ہے جس سے ضلع بانڈی پورہ میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 تک پہنچ گئی۔

متعلقہ نوڈل آفیسر شاہنواز بخاری نے ای ٹی وی بھارت کو ان معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ' علاقے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کا مثبت ٹیسٹ سامنے آیا ہے ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

وہیں اس خبر کے بعد پورے حاجن قصبے میں عام لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج کے تصدیق شدہ 24 کیسز میں سے 12 بانڈی پورہ ضلع کے ہی ہیں اس طرح سے ضلع میں سخت لاک ڈاون کے باجود ہر گزشتہ دن کے ساتھ ساتھ نئے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.