ETV Bharat / state

10th Class Results دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج تشفی بخش - امتحانات کے نتاٸج میں پر پرائیوٹ اسکولوں کا دبدبہ

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پیر کے روز دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا۔ جس میں 79 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے،نتاٸج سامنے آنے پر پراٸیوٹ سکولوں کے مقابلے میں سرکاری سکولوں کے طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج تشفی بخش
دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج تشفی بخش
author img

By

Published : Jun 20, 2023, 2:50 PM IST

دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج تشفی بخش

پلوامہ:اگر چہ امتحانات کے نتاٸج سامنے آنے پر پرائیوٹ اسکولوں کا دبدبہ رہتا تھا ۔سرکاری سکولوں کی کارکردگی کافی ناقص ہوا کرتی تھی۔ تاہم سرکار کی جانب سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ہی سرکاری اسکولوں کے طالب علموں نے اپنا لوہا منوانا شروع کر دیا ہے۔ اس کی مثال کچھ روز پہلے بارھویں جماعت کے نتاٸج میں بھی دیکھنے کو ملا تھا۔

وادی کے علاوہ ضلع پلوامہ میں بھی سرکاری سکولوں کے نتاٸج کافی حوصلہ افزاہ ہے جس پر طالب علموں کے علاوہ والدین بھی کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ ضلع کے کٸ سارے سرکاری سکولوں کے طالب علموں نے پوزیشنز اور ڈسٹنکشنز حاصل کٸیں ہے۔

ضلع میں قاٸم گورٸمنٹ سنٹرل ہاٸی سکول کے طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسکول میں 48 طالب علموں نے ڈسٹنکشن 38 نے گریڑ اے اور 40 نے گریڑ بی کے ساتھ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سرکاری سکولوں میں دسویں جماعت کے نتائج میں عمومی طور طلبا و طالبات کی کارکردگی کی سراہنا کی جارہی ہے۔مقامی لوگوں اور طالب علموں کا ماننا ہے کہ تعلیمی نظام میں تبدیلی اور نٸ تعلیمی پالیسی کی وجہ سے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کافی بہتر بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shahid Bashir Class 12th Topper بڈگام کے چڈورہ سے تعلق رکھنے والے شاہد بشیر نے 12ویں کلاس میں ٹاپ کیا

انہوں نے کہاکہ اس وجہ سے سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم طالب علم کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں بلکہ پراٸیوٹ اسکولوں کے طالب علموں سے بہتر نمبرات حاصل کر رہے ہیں جو ایک خوش آٸیند بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.