ETV Bharat / state

کوچنگ سنٹر میں بجلی کرنٹ لگنے سے طالب علم کی موت - کوچنگ سنٹر میں زیر تعلیم 10 سالہ طالب علم

بچے کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میں صف ماتم بچھ گیا۔ خواتین سینہ کوبی کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئیں۔ سہہ پہر کو بچے کو نم آنکھوں سے آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا ۔

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 4:59 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چوگام علاقہ میں ایک کوچنگ سنٹر میں زیر تعلیم 10 سالہ طالب علم بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ساہیل احمد میر ولد محمد عامر میر ساکنہ کھار گنڈ قاضی گنڈ اس وقت موت ہوگئی جب مذکورہ بچہ کوچنگ مرکز میں تھا اور وہاں سے گزر رہی بجلی تار کی زد میں آگیا۔

اگر چہ بچہ کو ایمر جنسی اسپتال قاضی گنڈ لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائینیں کافی نیچے ہیں جس کے سبب آج یہ حادثہ پیش آگیا۔

بچہ کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میں صف ماتم بچھ گیا۔خواتین سینہ کوبی کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئی۔سہہ پہر کو بچے کو نم آنکھوں آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا ۔

تاہم پولیس نے اس معاملہ کی نسبت کیس درج کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.