ETV Bharat / state

بڈگام میں بچے کی ڈوبنے سے موت

مرکزی کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک دس برس کے لڑکے کی ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔

مرکزی کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک دس برس کے لڑکے کی ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 10:52 PM IST

بتایا جارہا ہے کہ نصرلہ پورہ سے تعلق رکھنے والا فیصل اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک نزدیکی گاؤں پتلی باغ نہانے کے لیے چلا گیا تھا، جہاں پر وہ نہانے کے دوران پانی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ اس لڑکے کی لاش ایک گھنٹے تک پانی میں ہی رہی، اس واقعے کی خبر جب ان کے لواحقین کو ملی تو پورہ گاؤں ششدر اور حیران رہ گیا اور گاؤں میں ماتم کی لہر دوڑ گئی، اور لوگ جائے واردات کی طرف بھاگنے لگے۔

واضح رہے کہ پتلی باغ میں واقع اینٹ کے بھٹے میں ایک تالاب نما حوض بنایا گیا ہے، جس میں پانی جمع کیا جاتا ہے، تاکہ مزدوروں کو مٹی کے لیے پانی کی پریشانی نہ ہو۔

اسی طرح بارش کے مہینوں میں جب بارش ہوتی ہے تو اس کا پانی جمع کرلیا جاتا ہے، تاکہ اس تالاب نما حوض میں وہاں کام کررہے مزدوروں کے علاوہ اس علاقے کے لوگ اس پانی کا استومال کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.