اطلاعات کے مطابق کووڈ -19 کے پیش نظر محکمہ لیبر کی جانب سے پیر کے روز مزدوروں میں 1.29 کروڈ روپیے تقسیم کیے گئے۔
عالمی وبا کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد مرکزی حکومت نے مزدوروں اور دیگر ضرورت مند افراد کی معالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کے تحت ضلع بانڈی پورہ کی انتظامیہ نے مزدوروں میں یہ رقم تقسیم کیا۔
اسسٹنٹ لیبر کمشنر عاشق احمد نے کہا کہ 581 افراد کے حق میں 81.69 لاکھ روپیے مختص کیے گئے، جبکہ دیگر مزدوروں میں 3.37لاکھ روپیے تقسیم کیے گیے ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ لیبر عاشق احمد کا کہنا تھا لوگوں کوسامنے آکر سرکار کی طرف سے دی گئی فلاحی اسکیموں کا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔