ETV Bharat / state

کورونا سے ہماچل میں ایک خاتون کی موت

ہماچل پردیش میں ضلع سولن کے صنعتی علاقے بدی کے جھرماجری علاقہ میں کورونا سے ایک خاتون کی موت ہونے سے علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 9:43 PM IST

کورونا سے ہماچل میں ایک خاتون کی موت
کورونا سے ہماچل میں ایک خاتون کی موت

سولن ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر کے سی۔ چمن نے موت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ستر سالہ خاتون کی پی جی آئی چندی گڑھ میں موت ہو گئی ہے۔ بی بی این میں کورونا کا پہلا مریض آیا ہے۔ وہ 14 مارچ کواپنے شوہر کے ساتھ دہلی سے آئی تھی اور ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھی۔ اتوار کواس خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی ، جس سےاسے بورکلن ہمالین اسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا۔ جہاں سے اسے پی جی آئی ریفر کردیا گیا ،وہیں اس کی موت ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون کا شوہر بھی بیمار ہے اور وہ بھی پی جی آئی میں زیر علاج ہے۔ خاتون یا خاندان کے دیگر افراد کے بیرون ملک سفر کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کنبہ کے سبھی افراد کوکووڈ 19 کے تمام ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان لوگوں کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کو قرنطین کردیا گیا ہے۔ قرنطین کئے گئےلوگوں میں صفائی اہلکار، کک،دوڈرائیور سمیت کمپنی کے 22 ملازمین اور40دیگر شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ صنعتی علاقے بدی بروٹی والا نالا گڑھ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی ، اسپتال کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ سے اس بارے میں معلومات طلب کی گئی ہے کہ وہ خاتون کس سے رابطہ میں آئی تھی۔ خاتون کی موت سےہماچل میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دوہوگئی ہے۔ اس سے قبل دھرم شالا میں ایک تبتی کی موت ہو گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ نظام الدین مرکز سے لوٹے تین لوگوں کی اونا میں رپورٹ مثبت آئی ہے،جنہیں ٹانڈہ میڈیکل اسپتال میں علاج کے لئے بھیج دیا ہے۔ ریاست میں اب کورونا کے کل 7 معاملے ہو گئے ہیں۔ ان میں سے ایک صحت یاب ہوکر گھر واپس جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.