شملہ: ہماچل پردیش کے کنور ضلع کے نچار میں ایک کار کھائی میں گرنے سے دو افراد کی موت جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی دیر رات ضلع کے نچار ایکلویہ اسکول کے قریب پیش آیا۔ کار (HP 26-B 4000) بھاو نگر سے نچھار کی طرف جارہی تھی۔ اسی دوران کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں چار لوگ سوار تھے۔ جن میں سے دو ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں مہاتما گاندھی کھنیری اسپتال ریفر کردیا ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز منڈی ضلع میں شملہ کرسوگ سڑک پر گاڑی گہری کھائی میں گر گئی تھی، جس کے نتیے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔کرسوگ کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیتا نجلی ٹھاکر نے بتایا تھا کہ حادثہ کلنگار کے قریب نصف شب تقریباً 12 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک کار بے قابو ہو کر 354 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ کار میں سوار افراد کی شناخت گڑیالہ گاؤں کے 22 سالہ پالاد اور نزدیکی گاؤں کے رہنے والے نوپا رام (21)سال کے طور پر کی گئی۔ دونوں اپنے گھر کی اکلوتے اولاد تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بڑی مشکل سے لاشوں کو سڑک پر لایا گیا۔ کرسوگ سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Car accident In Himachal: ہماچل میں کار کھائی میں گرپڑی، دو نوجوان ہلاک
یو این آئی