ETV Bharat / state

Snowfall in Himachal برفباری اور بارش سے تین قومی شاہراہوں سمیت 275 سڑکیں بلاک

ہماچل میں تازہ برف باری کے پیش نظر تین قومی شاہراہ سمیت 275 سڑکیں بلاک کر دی گئیں ہیں۔ اٹل ٹنل کے جنوبی پورٹل میں 30 سینٹی میٹر کی تازہ برف باری کی وجہ سے منالی-لیہہ قومی شاہراہ 3 کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ highway blocked due to snowfall in Himachal

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 7:29 AM IST

برفباری اور بارش سے تین قومی شاہراہوں سمیت 275 سڑکیں بلاک

شملہ: ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تازہ برف باری سے پوری ریاست میں تین قومی شاہراہوں سمیت 275 سڑکیں بند ہوگئیں۔ لاہول اسپتی ضلع میں سب سے زیادہ 177 سڑکوں پر نقل و حرکت بند ہے۔ چمبا ضلع میں 5، کنور میں 9، کانگڑا میں 2، کلو میں 3، منڈی میں 13 اور شملہ میں 64 سڑکیں بلاک کی گئیں۔ ریاست بھر میں 330 پاور ٹرانسفارمر ٹھپ ہوگئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔ منڈی ضلع میں 147 پاور ٹرانسفارمر، ضلع لاہول اسپتی میں 106، ضلع چمبا میں 3، کنور ضلع میں 28، کلو ضلع میں 22، شملہ ضلع کے ڈودرا کوار سب ڈویژن میں 24 پاور ٹرانسفارمر فیل ہو گئے ہیں۔ اس سے واٹر سپلائی اسکیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔ واٹر سپلائی کی تین اسکیمیں متاثر ہیں۔ کلو اور لاہول وادی میں موسم پھر سے مہربان ہوگیا ہے۔ روہتانگ پاس کے ساتھ ساتھ کلّو کے سیاحتی مقامات پر شدید برف باری ہوئی ہے۔

لاہول کی پوری وادی برف باری کی زد میں آگئی ہے۔ کھڑکی کے نزدیک ٹھیوگ-چوپال روڈ، کھڈاپتھر کے نزدیک تھیوگ-روہڑو روڈ، نرکنڈہ کے نزدہل تھیوگ-رام پور سڑک جاکھو، کفری سمیت شملہ کے بالائی علاقوں میں مسلسل برف باری کی وجہ سے بند ہے۔ کفری-گالو-فگو کے نزدہل شملہ-تھیوگ سڑک پر پھسلن ہے۔ سڑکوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ اٹل ٹنل کے جنوبی پورٹل میں 30 سینٹی میٹر کی تازہ برف باری کی وجہ سے منالی-لیہہ قومی شاہراہ 3 منالی کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ جب کہ ٹنل کے شمالی پورٹل میں 15 سینٹی میٹر، کوکسار میں 20 سینٹی میٹر، روہتانگ پاس میں 40 سینٹی میٹر، کنجم میں 54 سینٹی میٹر، بارلاچہ میں 45 سینٹی میٹر، گھیپن چوٹی میں 50 سینٹی میٹر، جلوڑی پاس اور سولنگنالہ میں 20-20 سینٹی میٹر برف باری ہوئی ہے۔ کیلونگ-منالی، کیلونگ-ادے پور اور کیلونگ-دارچہ سمیت تقریباً 150 سڑکوں پر ٹریفک روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Traffic Update Srinagar Jammu Highway تازہ برف باری کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.