انہوں نے آج یہاں بتایا کہ حجام نے بڈسر سب ڈویژن کے بجھڑي کے متاثرہ شخص کے گھر پر جاکر کنبے کے لوگوں کے بال کاٹے تھے۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس کے بعد مذکورہ حجام نے گاؤں میں اور چھ لوگوں کی بھی حجامت کی ۔ کورونا متاثرہ کچھ دن پہلے ہی خاندان سمیت دہلی سے بڑسر پہنچا تھا اور بیماری کی حالت میں تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ اس کے خاندان میں دس لوگ ہیں۔
مسٹر سین بتایا کہ حجام سمیت مذکورہ لوگوں کے جانچ کے نمونے لئے جائیں گے۔ حجام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس نے مذکورہ لوگوں کو ہی نہیں بلکہ خود کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ کورونا وبا میں کسی بھی حجام کو کسی کے گھر بال کاٹنے کے لیے جانے کے لئے منع کیا گیاہے۔ باوجود اس کے مذکورہ شخص نے احکامات کی خلاف ورزی کی ۔پولیس جانچ کے بعد مناسب کارروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ہمیر پور 29 اپریل کو کورونا وائرس سے پاک ہو گیا تھا، جب ضلع کے دونوں مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے تھے۔ ریاست میں کل 47 مثبت معاملوں میں سے چمبا میں دو، ہمیر پور، منڈی، شملہ، سرمور اور کانگڑا اضلاع میں ایک ایک مریضوں کے ساتھ یہ تعداد 7 ہیں۔ کل 34 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔