ETV Bharat / state

Sukhvinder Sukhu Visit Kangra سکھویندر سنگھ سکھو کا آج سے کانگڑا ضلع کا دورہ

author img

By

Published : May 23, 2023, 8:14 AM IST

وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو 23 سے 31 مئی تک کانگڑا ضلع کے دورے پر ہوں گے۔ اس دوران وزیراعلیٰ مختلف اسمبلی حلقوں کا دورہ کریں گے اور عوام کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے۔ Development projects in Himachal Pradesh

سکھویندر سنگھ سکھو کا آج سے کانگڑا ضلع کا دورہ

شملہ: ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو 23 سے 31 مئی تک کانگڑا ضلع کے دورے پر ہوں گے۔ ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران وزیراعلیٰ مختلف اسمبلی حلقوں کا دورہ کریں گے اور عوام کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے، پراجیکٹس کا جائزہ لیں گے اور عوام کے مسائل سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ 23 مئی کو شملہ سے روانہ ہوں گے اور صبح 9.30 بجے گگل ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ دھرم شالہ میں سیاحت کی ترقی سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ 24 مئی کو دھرم شالہ میں سیاحت سے متعلق مختلف محکموں اور پروجیکٹوں کے جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ سکھویندر سنگھ سکھو 25 مئی کو دھرم شالہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور میکلیوڈ گنج بس اسٹینڈ کا بھومی پوجن بھی کریں گے۔ وہ دھگوار ملک پلانٹ اور دھولدھر بائیو ڈائیورسٹی پارک کا دورہ کرنے کے بعد عوامی مسائل سنیں گے۔ اس کے بعد، وہ 26 مئی کو ڈیرہ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے، اور 27 مئی کو نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو وزیر اعلیٰ دھرم شالہ میں این پی ایس سنگھ کی جانب سے منعقدہ اظہار تشکر کی ریلی میں شرکت کریں گے اور 31 مئی کو کانگڑا ضلع کے فتح پور میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Govt ریاستی حکومت نئی توانائی پالیسی بنانے پر غور کر رہی ہے، سکھو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.