ETV Bharat / state

کلو میں تازہ برفباری، درجہ حرارت میں کمی

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 7:18 PM IST

ڈاکٹر رچا ورما (ڈی سی، کلو) نے بتایا کہ دیر رات سے منالی سے ملحقہ پہاڑیوں پر برف باری ہو رہی ہے، انہوں نے سیاحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاح اونچی پہاڑیوں کا رخ نہ کریں تو بہتر ہوگا۔ سیاحوں کو موسم دیکھ کر ہی اپنا سفر طے کرنا چاہئے۔

کلو میں تازہ برفباری، درجہ حرارت میں کمی
کلو میں تازہ برفباری، درجہ حرارت میں کمی

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کلو کی اونچی چوٹیوں پر پیر کی صبح سے ایک بار پھر برفباری شروع ہوگئی ہے۔ وہیں اٹل سرنگ روہتنگ کے دونوں اطراف بھی برف باری جاری ہے۔ بنجار اور عانی کو ملانے والے جالوڑی کے پاس ہلکی برف باری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے یہاں آنے والی گاڑیوں کے پھسل جانے کا خطرہ برقرار ہے۔

ضلع انتظامیہ نے لوگوں کو اونچی جگہوں پر نہ جانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ ضلع لاہول اسپتی میں بھی رات بھر برف باری ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے لاہول اور منالی کی چوٹی ایک بار پھر سفید ہوگئی ہے۔

بارش کی وجہ سے وادی کا درجہ حرارت بھی نیچے آگیا ہے، لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ ساتھ ہی بارش کی وجہ سے کسانوں کو بھی راحت ملی ہے۔ روہتنگ پاس میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈاکٹر رچا ورما (ڈی سی، کلو) نے بتایا کہ دیر رات سے منالی سے ملحقہ پہاڑیوں پر برف باری ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی پر شعراء کا خاص کلام: خوشیوں کا، رنگوں کا تہوار ہے ہولی

انہوں نے سیاحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاح اونچی پہاڑیوں کا رخ نہ کریں تو بہتر ہوگا۔ سیاحوں کو موسم دیکھ کر ہی اپنا سفر طے کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.