ETV Bharat / state

ہماچل میں بارش سے 150 لوگوں کی موت، 2144.82 کروڑ کا نقصان - ہماچل میں بارش

ہماچل پردیش میں حالیہ مانسون کی بارش کی وجہ سے سیلاب، تودے گرنے اور سڑک حادثات میں اب تک 150لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور عوامی اور نجی املاک کا کل ملاکر 2144.82کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس دوران 393 جانوروں کی بھی موت ہوئی ہے۔

ہماچل میں بارش سے 150 لوگوں کی موت، 2144.82 کروڑ کا نقصان

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 10:54 PM IST

ریاستی حکومت کے ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شملہ میں بارش اور سڑک حادثات میں 25، کانگڑہ میں 18، منڈی میں 17، سرمور میں 16، چمبا میں 15، سولن میں 14، کلو میں 12، بلاسپور میں دس، اونا میں آٹھ، لاہول اسپتی میں سات، ہمیر پور اور کنور میں چار چار لوگوں کی جان گئی ہے۔

ریاستی حکومت نے ان حادثات کے لئے اب تک 58کروڑ روپے معاوض کی رقم تقسیم کی ہے۔ بارش سے جانوروں کے مالکان کو 2.18کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ تقریباً 200گؤشالہ کو نقصان پہنچا ہے۔ 39پکے اور 13کچے گھر مکمل طورپر تباہ ہوگئے اور بالترتیب 33پکے اور 315کچے گھر وں کو بارش میں جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں سات دکانوں اور تین لیبر شیڈ کو نقصان پہنچا ہے۔

بارش سے نجی اور عوامی املاک کا بالترتیب 27.22 کروڑ روپے اور 2241,82کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی سڑکوں اور پلوں سمیت 1397.78کروڑ روپے اور آبپاشی اور عوامی محکمہ صحت کی 753.95کروڑ روپے کی املاک سیلاب اور شدید بارش میں بہہ گئی یا نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی: شدید بارش کے سبب دیوار گرنے سے 22 افراد ہلاک

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں ہوئی بارش میں چار مزید لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر لاپتہ ہیں۔ بلاسپور، ہمیرپور اورسولن میں ایک ایک فرد کی موت ہوئی ہے اور کانگڑہ میں دو لوگ لاپتہ ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں کانگڑہ کے بیجناتھ علاقہ، کلو کے انی، منالی اور بنجر، تھوناگ، کرسوگ، پدھار، سندر نگر او ر صدر اور شہری اور دیہی شملہ ضلع، پانوٹا صاحب، سنگراہ، سولن، کنڈا گھاٹ اور کسولی میں شدید بار ہونے کی وارننگ دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.