ETV Bharat / state

Man Dies in Shimla ہماچل میں ایچ ٹی لائن کی زد میں آنے سے ایک کی موت

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 10:22 AM IST

شملہ ضلع کے کمارسین میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے دو مزدور جھلس گئے جس میں ایک موت ہو گئی جبکہ دوسرے کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ man dies after hit by HT line in Shimla

ہماچل میں ایچ ٹی لائن کی زد میں آنے سے ایک کی موت

شملہ: ریاست ہماچل پردیش میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے ایک مزدور کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی مزدور کو آئی جی ایم سی ریفر کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ شملہ ضلع کے کمارسین میں پیش آیا۔ دوسری جانب کمارسین پولیس نے ریاستی بجلی بورڈ کے سب اسٹیشن کانا کے ملازم ششی کمار کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کردی ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق بجلی بورڈ کی جانب سے کمارسین علاقہ میں کنگل سے کانا جانے والی 22 کے وی کی ایچ ٹی لائن کی تار کو تبدیل کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ سنجیت، جیسن، عبدالرحمان، دیپک، دھیرج اور عبدالکریم نامی مزدور اس کام میں مصروف تھے۔ مزدوروں کی عمریں 19 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ اس دوران دو مزدور66 کے وی ایچ ٹی لائن کے رابطے میں آنے سے بری طرح جھلس گئے۔ حادثے کے بعد موقع پرافراتفری مچ گئی۔

ساتھی مزدور انہیں علاج کے لیے کمارسین اسپتال لے گئے۔ جہاں ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ پولیس نے مرنے والے کی شناخت اتر پردیش کے سہارنپور ضلع کے بنیدکھاس گاؤں کے جیسن عرف کالا (23) کے طور پر کی ہے۔ کرنٹ سے جھلسنے والے دوسرے مزدور کی شناخت سنجیت کمار (19) ساکن مظفر پور، بہار کے طور پر ہوئی ہے۔ سنجیت کی حالت بگڑتی دیکھ کر ڈاکٹروں نے اسے آئی جی ایم سی ریفر کر دیا۔ پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔ کرنٹ سے جھلسے ایک مزدور کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ مزدوروں کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 336، 337 اور 304 اے کے تحت ایف آئی آر درج کرکے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Youth Died Due to Electrocution ہیرا نگر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.