ETV Bharat / state

آزاد بھارت کے پہلے ووٹر نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

آزاد بھارت کے پہلے ووٹر ماسٹر شیام شرن نیگی نے آج ایک بار پھر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ کنور قبائلی ضلع کے پولنگ بوتھ نمبر 1 پر انتظامیہ و مقامی افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

indias first voter shyam sharan negi
آزاد بھارت کے پہلے ووٹر شیام شرن نیگی نے کنور میں حق رائے دہی کا استعمال کیا
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 5:11 PM IST

ریاست ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے ووٹر ماسٹر شیام شرن نیگی نے آج بلدی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ ’وہ آزادی کے بعد سے ہر انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے آرہے ہیں‘۔ چاہے بلدی انتخابات ہو یا پھر پارلیمانی انتخابات انہوں نے ہمیشہ رائے دہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

آزاد بھارت کے پہلے ووٹر شیام شرن نیگی نے کنور میں حق رائے دہی کا استعمال کیا

آج پنچایت انتخابات میں ماسٹر شیام شرن نے 12 بجکر 45 منٹ پر رائے دہی مرکز پہنچ کر ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے آزاد بھارت کے پہلے ووٹر ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آزادی کے بعد سے وقتاً فوقتاً جمہوریت کا یہ تہوار آتا رہتا ہے اور وہ ہمیشہ اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرتے ہیں۔ آزادی کے بعد سے منعقد ہونے والے ہر انتخابات میں، میں نے ووٹ ڈالا ہے۔ انہوں نے آج بلدی انتخابات میں ووٹ دینے پر بھی مسرت کا اظہار کیا اور نوجوان نسل کو جمہوریت کے تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

indias first voter shyam sharan negi
آزاد بھارت کے پہلے ووٹر شیام شرن نیگی نے کنور میں حق رائے دہی کا استعمال کیا

شیام شرن آج پولنگ بوتھ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے انہوں نے ووٹنگ کے عمل میں اپنے پوتے کی مدد لی۔ وہ پولنگ بوتھ تک پیدل گئے اور ووٹ ڈالنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔ شیام شرن نیگی، ہندی فلم ’صنم رے‘ میں بھی کام کرچکے ہیں اور 2019 پارلیمانی انتخابات کےلیے انہیں ’برانڈ ایمبسیڈر بھی مقرر کیا گیا تھا۔

ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر شیام شرن نیگی کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق وہ یکم جولائی 1917 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پہلی بار انتخابات فروری 1952 میں ہوئے تھے لیکن موسمی صورتحال کے پیش نظر ہماچل پردیش میں پانچ ماہ قبل یعنی 23 اکتوبر 1951 کو ہی ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا تھا‘۔ اس وقت انہوں نے آزاد بھارت کے پہلے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے پہلا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.