مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی میٹنگ میں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، ریاست کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آئے جیوترادتیہ سندھیا شامل ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق اکثریت سے پہلےسندھیا سمیت یہ تمام لیڈر اتوار کی شب یا پیر کی صبح بھوپال پہنچ جائیں گے ۔ایسے امکانات ہیں کہ ان کے بھوپال پہنچنے کے بعد ہی بنگلورو سے سندھیا حامی اراکین اسمبلی بھوپال لائے جائیں گے جو گورنر کے خطاب کے درمیان اسمبلی میں پہنچیں گے ۔
گورنر لال جی ٹنڈن نے ہفتہ کو دیر رات وزیر اعلی کمل ناتھ کو خط لکھ کر پیر کے روز شروع ہو رہے اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں گورنر کے خطاب کے فورا بعد ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
گورنر نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ کارروائی ہر حال میں 16 مارچ کو شروع ہو گی اور ملتوی، تاخیر یا معطل نہیں کی جائے گی ۔ اعتماد کا ووٹ بٹن دبا کر ہی ہوگا اور دیگر کسی طریقے سے نہیں کیا جائے گا ۔ اعتماد کے ووٹ کے عمل کی ویڈیوگرافی اسمبلی کی طرف سے آزاد افراد سے کرائی جائی۔