شملہ: ہماچل پردیش میں تازہ برف باری کی وجہ سے ریاست بھر میں سر لہر ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برفباری کی وجہ سے تین قومی شاہراہوں سمیت 275 سڑکیں بند ہیں۔ لاہول اسپتی ضلع میں سب زیادہ 177 سڑکوں پر نقل و حرکت بند ہے۔ چمبہ ضلع میں پانچ، کنور میں نو، کانگڑا میں دو، کلو میں تین، منڈی میں 13 اور شملہ میں 64 سڑکیں بلاک ہیں۔
ریاست بھر میں 330 بجلی ٹرانسفارمر ٹھپ پڑے ہیں۔ کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔ منڈی ضلع میں 147 بجلی کے ٹرانسفارمر، ضلع لاہول اسپتی میں 106، ضلع چمبہ میں 3، کنور ضلع میں 28، کلو ضلع میں 22، شملہ ضلع کے ڈودرا کوار سب ڈویژن میں 24 بجلی کے ٹرانسفارمر فیل ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی واٹر سپلائی کی تین پروجیکٹ متاثر ہیں۔ کلو اور لاہول وادی میں موسم پھر سے مہربان ہوگیا ہے۔ روہتانگ پاس کے ساتھ ساتھ کلّو کے سیاحتی مقامات پر شدید برف باری ہوئی ہے۔ لاہول کی پوری وادی برف باری کی زد میں آگئی ہے۔
شملہ کے جاکھو ، کفری سمیت بالائی علاقوں میں مسسل برفباری ہورہی ہے جس کے وجہ سے کھڑکی کے قریب ٹھیوگ-چوپال روڈ، کھڈاپتھر کے قریب تھیوگ-روہڑو روڈ، نرکنڈہ کے قریب ٹھیوگ-رام پور سڑک بند ہے۔ کفری-گلو-فاگو کے قریب شملہ-ٹھیوگ سڑک پر پھسلن ہے۔ سڑکوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔
اٹل ٹنل کے جنوبی پورٹل میں 30 سینٹی میٹر کی تازہ برف باری کی وجہ سے منالی-لیہہ قومی شاہراہ 3 منالی کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ٹنل کے شمالی پورٹل پر 15 سینٹی میٹر، کوکسار میں 20 سینٹی میٹر، روہتانگ پاس 40 سینٹی میٹر، کنجم میں 54 سینٹی میٹر، برلاچا میں 45 سینٹی میٹر، گھیپن چوٹی میں 50 سینٹی میٹر، جلوڈی پاس اور سولنگانہ میں 20-20 سینٹی میٹر برف باری ہوئی۔ کیلونگ-منالی، کیلونگ-ادے پور اور کیلونگ-درچہ سمیت تقریباً 150 سڑکوں پر ٹریفک روک دیا گیا ہے۔
یو این آئی