ETV Bharat / state

ہماچل میں موسم تبدیل، شملہ میں بونداباندی اور اونچائی والے مقامات پر برف باری

ریاست کے وسطی اور اونچے پہاڑی علاقوں میں آج بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ آج کانگڑا، کلو، لاہول اسپیتی، منڈی، شملہ، چمبا، کننور، سرمور اور سولن کے کچھ حصوں میں آج بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے۔

ہماچل میں موسم تبدیل، شملہ میں بونداباندی اور اونچائی والے مقامات پر برف باری
ہماچل میں موسم تبدیل، شملہ میں بونداباندی اور اونچائی والے مقامات پر برف باری
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 10:22 PM IST

ریاست ہماچل پردیش میں آج کچھ مقامات پر بارش اور برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں آئندہ تین روز تک بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین پیش گوئی کے تحت ریاست کے وسطی اور اونچے پہاڑی علاقوں میں آج بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ آج کانگڑا، کلو، لاہول اسپیتی، منڈی، شملہ، چمبا، کننور، سرمور اور سولن کے کچھ حصوں میں آج بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے۔

اس کے علاوہ 21 اور 22 فروری کو بھی ریاست کے اونچے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے اور بقیہ حصوں میں 22 فروری تک موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔

شملہ میں منگل کی سہ پہر میں اچانک موسم خراب ہوگیا اور بوندا باندی شروع ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی سنجولی اور کفری میں ہلکی برف باری کے سبب موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے۔ کچھ میدانی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔

وہیں روہتانگ درا سمیت اونچی چوٹیوں پربرف باری ہوئی ہے۔ کانگڑا کے کئی علاقوں میں بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

روہتانگ درا سمیت بیاس کنڈ، بھرگو جھیل، دشوہر جھیل، مکروے، شکروے، منالی پیک، لداخی پیک، سیون سیسٹر چوٹی، پتالسو، ماگندھ کوٹ، ہنومان ٹبہ، دیئو ٹبہ، ہامٹا پاس، منالی پاس، شالین دھر، شرگھن تونگ، چندرکھنی پاس، شیتیدھارسمیت پیر پنجال اور دھولادھار کے پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف پڑی۔ درجہ حرارت صفر تک پہنچنے کی وجہ سے بیاس کنڈ، دشوہراور بھرگو جھیلیں منجمد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش: بس حادثہ 47 لاشیں برآمد، لواحقین کے لیے پانچ لاکھ کا معاوضہ

شملہ کا کم سے کم درجہ حرارت 6.6، سندر نگر 4.1، بھونتر4.1، کلپا منفی 1.5، دھرم شالا 7.0، اونا 7.2، ناہن 12.5، کیلانگ منفی 6.0، پالم پور 6.5، سولن 4.8، منڈی 4.1، کانگڑا 8.6، منالی 1.8، بلاس پور 9.0، ہمیر پور 8.6، چمبہ 505، ڈلہوزی 5.9 اور کفری 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.