ETV Bharat / state

تودہ کی زد میں آکر دو خواتین ہلاک - چوپال سب ڈویژن پنچایت گڈا

ہماچل پردیش میں ضلع شملہ کے چوپال سب ڈویژن میں تودہ گرنے سے ملبے کی زد میں آںے سے دوخواتین کی موت اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 8:55 PM IST

پولیس کے مطابق حادثہ آج دوپہر تقریباً ایک بجے ریاست ہماچل پردیش کے چوپال سب ڈویژن کی پنچایت گڈا کے کناہل میں پیش آیا ۔ کچھ لوگ نیروا کی جانب جارہے تھے، اسی وقت اچانک کنہال کے قریب تودہ گرنے سے ملبے کی زد میں آنے سے دوخواتین کی موت ہوگئی۔

حادثے میں چار اور دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لئے سول ہسپتال نیروا لایا گیا اور وہاںسے آئی جی ایم سی شملہ کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت کملادیوی اورشکری دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔

کملادیوی چائلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی تھی۔

وہیں ڈی ایس پی چوپال راجکمار نے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔

تحصیلدار نیروا ارون کمارشرما نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دس ہزار روپے کی فوری راحت اور زخمیوں کو پانچ پانچ ہزار دینے کا اعلان کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.