ETV Bharat / state

Himachal Monsoon Damage ہماچل میں موسلادھار بارش سے 80 لوگوں کی موت، 1050 کروڑ کا نقصان - ہماچل میں جانی و مالی نقصان

ہماچل پردیش کے حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں تین دنوں میں 31 افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً 1300 سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور 40 بڑے پلوں کو نقصان پہنچا۔

ہماچل میں موسلادھار بارش
ہماچل میں موسلادھار بارش
author img

By

Published : Jul 12, 2023, 10:50 AM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں اس بار مانسون کی موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ بارش کے سبب جان و مال کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 1050 کروڑ سے زیادہ کے نقصان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں بارش کی وجہ سے اب تک 80 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 99 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں شدید بارش کی وجہ سے ریاست میں 1299 سڑکیں بند پڑی ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کے ڈیڑھ ہزار کے قریب منصوبے بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کی وجہ سے سڑک، پانی کے پروجکٹس اور نجی املاک کو اب تک 1050 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ شدید بارش کے بعد اب بھی ریاست بھر میں 1299 سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ان 807 سڑکوں میں سے زیادہ تر پی ڈبلیو ڈی شملہ زون کے تحت بند ہیں جبکہ منڈی زون کے تحت 326 سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ ہمیر پور زون کے تحت 49 سڑکیں اور کانگڑا زون کے تحت 112 سڑکیں بند ہیں۔ پانچ قومی شاہراہ بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند پڑے ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی سڑکوں کی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔ پوری ریاست میں تقریباً 850 مشینیں لگائی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مانسون کے آغاز سے ہی ریاست میں سڑکوں اور پلوں وغیرہ کو 616 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ جل شکتی کے پروجیکٹ شدید بارش سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جل شکتی محکمہ کو اب تک تقریباً 350 کروڑ کے نقصان کا سامنا ہے۔ محکمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مانسون میں کل 4842 پروجیکٹوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جس میں پینے کے پانی کے 3737 منصوبے ہیں، حالانکہ محکمہ نے پینے کے پانی کے 2181 پروجیکٹوں کو عارضی طور پر بحال کیا ہے۔ موسلا دھار بارش کے بعد سیکڑوں پراجیکٹس میں گاد جمع ہو گئی ہے جس کے باعث دیہی علاقوں سمیت شہری علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بارش سے پینے کے پانی کے علاوہ 994 آبپاشی پراجکٹس، 59 سیوریج اور 52 دیگر پروجیکٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بارش سے ریاست میں باغبانی میں 70 کروڑ سے زیادہ کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی بجلی بورڈ کو تقریباً ایک کروڑ اور محکمہ شہری ترقیات کو 3.15 کروڑ کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: Himachal Flood تین دن میں 20 افراد ہلاک، 1239 سڑکیں بند، 1418 واٹر پراجیکٹس ٹھپ

ہماچل میں گزشتہ دنوں ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں گزشتہ تین دنوں میں تقریباً 23 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ کچھ لاپتہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مانسون کے آغاز سے اب تک 80 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں سے شملہ ضلع میں 23، کولو ضلع میں 22، چمبہ میں 10، سولن میں 6 اور حمیر پور میں 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بلاس پور، سرمور اور کنور اضلاع میں 3-3 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ اونا اور منڈی اضلاع میں 2-2 اور کانگڑا میں ایک کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بارش کے موسم میں پیش آنے والے حادثات کی وجہ سے 99 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.