حمیرپور:ہماچل پردیش کے حمیر پور میں اکامجیت کور نام کی آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرسی میں تبدیل ہونے والا ایک بیگ ایجاد کی ہے ۔طالبہ کے اس کارنامے پر ضلع انتظامیہ نے اس کی تعریف کی ہے۔ Himachal Girl Student Develops School Bag That Can Be Converted Into Chair Also
آٹھویں جماعت میں پڑھنے والی طالبہ اکامجیت کور ضلع سطح پر ہونے والے سائنسی مقابلے میں جب کرسی میں بدلنے والا اسکول کی جانچ کے لئے مقابلہ کے ایک آفیسر کو دیکھا تو وہ حیران رہ گیا۔
اکامجیت کور نے کہاکہ اسکول بس کے انتظار میں کھڑے رہنے والے طلبا کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اس بیگ کو بنانے کا آئیڈیا میرے ذہن میں آیا۔بس اسٹینڈ پر لڑکے لڑکیاں بس کے انتظار میں تھک جاتے ہیں۔ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے ایسا بیگ بنا جو کرسی کا بھی کام کرے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس بیگ میں پہیے بھی لگے ہوئے ہیں جس کی مدد سے اسے آسانی سے کھنچا جا سکتا ہے۔اس کی قیمت بہت کم رکھی گئی تا کہ لوگ آسانی سے اسے خرید سکے ۔اس کی قیمت پر 500 روپے سے ایک ہزار روپے کے درمیان ہے
یہ بھی پڑھیں:INSPIRE Awards Exhibition in Doda ڈوڈہ میں انسپائر ایوارڈز کے تحت نمائش کا اہتمام
ضلع سطح کے سائنسی مقابلے کی نگرانی کرنے والے سدھری چندل نے طالبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں کرسی میں تبدیل ہونے والا اسکول بیگ عظیم ایجاد ہے۔عام لوگ بھی اس بیگ کو آسانی سے خرید سکتے ہیں کیونکہ اس کی قیمت بہت کم ہے۔Himachal Girl Student Develops School Bag That Can Be Converted Into Chair Also