شملہ: اداکارہ کنگنا رناوت کی املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ آج آسکتا ہے۔ عدالت نے اس سے متعلق درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اس سے قبل تمام فریقین نے اپنے تحریری بیانات عدالت میں پیش کئے تھے ، جس کے بعد عدالت نے سماعت ختم کرتے ہوئے حکم محفوظ کرلیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق بامبے ہائی کورٹ کے جسٹس ایس جے کتھاوالا اور جسٹس آر آئی چانگلہ کی بینچ نے 9 ستمبر کو بی ایم سی کی جانب سے کنگنا کے گھر کے کچھ حصے کو مسمار کرنے کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کی تھی۔ اس دوران کنگنا کے وکیل بیرندر صراف نے بتایا تھا کہ بی ایم سی نے نوٹس کا جواب دینے کے لئے صرف 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ لیکن بی ایم سی نے وقت سے پہلے ہی کارروائی شروع کر دی تھی۔
ممبئی میں کنگنا کے دفتر کو منہدم کرنے کے خلاف کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ نیز کنگنا نے 2 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ اس پر ہائی کورٹ میں سماعت جاری تھی۔ دونوں فریقین نے اپنے بیانات تحریری طور پر جمع کروائے تھے اور اداکارہ کنگنا رناوت نے شیوسینا رہنما سنجے راوت کے بیان کی ڈی وی ڈی بھی عدالت میں پیش کی تھی۔
کنگنا رناوت اس وقت جنوبی بھارت میں اپنی فلم تھلائیوی کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ اور ہر دن وہ فلم کے بارے میں اپنے مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔