ETV Bharat / state

Cloud Burst in Himachal مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 11:24 AM IST

ریاست ہماچل پردیش میں حالیہ بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 264 ہو گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے نیشنل ہائی وے سمیت تقریباً 500 سڑکیں بہہ گئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

شملہ: ہماچل پردیش میں ضلع سولن کی کنڈا گھاٹ تحصیل کے تحت جادون گاؤں میں کل رات مٹی کے تودے گرنے سے چار بچوں اور ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ گرام پنچایت مملی ہری چند کے صدر نے کہا کہ تمام مہلوکین کی شناخت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں ہرنام ولد رتی رام اس کے دو بچے، ہرنام کی بیوی اور رتی رام کا پوتا اور داماد شامل ہیں۔

  • Devastated to hear about the loss of 7 precious lives in the tragic cloud burst incident at Village Jadon, Dhawla Sub-Tehsil in Solan District. My heartfelt condolences go out to the grieving families. We share in your pain and sorrow during this difficult time. We have directed…

    — Sukhvinder Singh Sukhu (@SukhuSukhvinder) August 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ کل رات بڑے مٹی کے تودے کی زد میں آنے والا مکان رتی رام کا تھا، جس میں دس افراد دب گئے، ان میں سے صرف تین افراد کو ملبے سے بچایا گیا اور تین مردہ پائے گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات دیر گئے ریاستی وزیر صحت کے آبائی علاقے میں بادل پھٹ گیا۔ اس حادثے میں دو مکان اور ایک گائے کا شیڈ منہدم ہوگیا۔ یہ دونوں گھر ایک ہی خاندان کے تھے۔ ایس ڈی ایم کنڈاگھاٹ سدھارتھ اچاریہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ مقام حادثے پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ اس حادثے میں اب تک 7 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 2 افراد کو ملبہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم کنڈاگھاٹ نے بتایا کہ فی الحال اس دوران یہاں مویشیوں کے دبے ہونے کی اطلاع بھی آئی ہے، جنہیں بھی بچانے کی کوشش کی جارہی ہے

مزید پڑھیں: شملہ کے شیو مندر میں لینڈ سلائیڈنگ، تیس افراد کے دبنے کا اندیشہ، ریسکیو آپریشن جاری

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق اس وقت بارش کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں حالیہ بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 264 ہو گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے نیشنل ہائی وے سمیت تقریباً 500 سڑکیں بہہ گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.