ETV Bharat / state

CM Sukhu On Drugs حکومت منشیات پر قابو پانے کے لیے کوشش کر رہی ہے، سکھو - ماچل کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو

ہماچل کے وزیر اعلی نے قبائلی اور بھاری برف باری والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سال بھر پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جل شکتی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اینٹی فریز پائپ بچھانے کے امکانات تلاش کرے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 10:25 PM IST

شملہ: ہماچل کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ ریاست میں منشیات کی لعنت پر قابو پانے کے لیے موجودہ ریاستی حکومت عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں پر لگام لگانے کے ساتھ ہی نگرانی اور روک تھام کے لیے وقف عملہ تعینات کیا جائے گا۔ سکھو کی صدارت میں جمعہ کو یہاں ایم ایل اے کی ترجیحی میٹنگ کے تیسرے دن فائنل سیشن میں ضلع چمبہ، شملہ اور لاہول اسپتی کے ایم ایل ایز کی تجاویز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سہارا اور ہم کیئر اسکیموں کو آسانی سے چلانے کے لیے 900 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ مزیدکہا کہ ریاستی حکومت ان اسکیموں کے ذریعہ بے سہارا لوگوں کا سہارا بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین دنوں میں ارکان اسمبلی کے حلقہ سے متعلق ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اچھی تجاویز سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اقتدار کے لیے نہیں بلکہ نظام میں تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور اس کے لیے سبھی کی تجاویز کا خیرمقدم ہے، تاکہ ریاست کے عوام کو اس کا فائدہ ملے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے لیے سخت فیصلے بھی کرنے ہوں گے۔

میٹنگ میں تبادلہ خیال کے دوران، سکھو نے قبائلی اور بھاری برف باری والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سال بھر پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جل شکتی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اینٹی فریز پائپ بچھانے کے امکانات تلاش کرے۔ انہوں نے اینٹی فریز پائپ کے ساتھ ساتھ چیمبر باکس اور ٹینک بنا کر سال بھر پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ رورل ڈویلپمنٹ ایجنسی سے بھی کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کا مطالعہ کریں اور اپنی رپورٹ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: CM Sukhu On Promisses ہماچل حکومت نے وعدوں کا نبھایا ہے، سکھو

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.