ہماچل پردیش کے کارپوریشن کے محکمہ جاتی منیجر پنکج سنگھل نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم خواتین اس سہولت کا فائدہ صبح صادق سے لیکر سورج کے غروب ہونے تک لے سکیں گی۔ اس سہولت کے لئے خواتین کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم خواتین کو یہ سہولت ہندو وں کے تہوار کرواچوتھ اور رکشا بندھن کی طرز پر دی جائے گی۔
عیدالاضحی کے دن مسلم خواتین ریاست کے کسی بھی کونے میں کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کرسکیں گی۔ حالانکہ ہماچل سے باہر جانے پر انہیں کرایہ دینا ہوگا۔