ڈاکٹروں کے مطابق ویربھندرسنگھ کو سانس لینے میں تھوڑی دقت کی شکایت ہے۔ ان کی جانچ کی جارہی ہے۔
سابق وزیراعلی باقاعدہ چیک اپ کے لئے آئی جی ایم سی اسپتال میں آتے رہتے ہیں لیکن آج اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ایمرجنسی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔
ویربھدر سنگھ آٹھ بار رکن اسمبلی، چھ بار ریاست کے وزیراعلی اور پانچ مرتبہ لوک سبھا میں بطورپر رکن پارلیمان پارٹی کی نمائندگی کرچکے ہیں.
ریاست کی سیاست میں کانگریس کے سب سے بڑے چہرے ہیں۔ ان کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ شملہ دیہی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔