ETV Bharat / state

ناگالینڈ کے سابق گورنر اشونی کمار نے خودکشی کرلی - Ex-Governor of Nagaland Ashwani Kumar Allegedly Dies by Suicide

ناگالینڈ کے سابق گورنر، سابق سی بی آئی چیف اور ہماچل پردیش کے سابق ڈی جی پی، اشونی کمار نے آج شملہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کرلی۔

Former CBI Director and Ex-Governor of Nagaland Ashwani Kumar Allegedly Dies by Suicide at Shimla Home
ناگالینڈ کے سابق گورنر اشونی کمار نے خودکشی کرلی
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 9:21 PM IST

Updated : Oct 8, 2020, 1:10 PM IST

ذرائع کے مطابق شملہ میں واقع اپنے مکان میں اشونی کمار کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ وہ کچھ دنوں سے افسردہ تھے۔

خودکشی کی اطلاع ملنے پر ڈاکٹرز کی ٹیم اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ایس پی شملہ موہت چاولہ نے افسوس کے ساتھ خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ اشونی کمار ہمارے لیے رول ماڈل تھے۔

سابق سی بی آئی ڈائرکٹر اور ناگالینڈ کے سابق گورنر شملہ کے بروک ہوریسٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کرلی۔

خیال رہے کہ اشونی کمار اگست 2006 سے جولائی 2008 تک ہماچل پردیش کے ڈی جی پی تھے، اگست 2008 تا نومبر 2010 انہوں نے سی بی آئی ڈائرکٹر کے عہدے پر کام کیا۔

انہیں بعد میں ناگالینڈ کا گورنر تعینات کیا گیا تھا۔

ماہرین نفسیات کے مطابق کرونا وبا کے دوران ڈپریشن میں کافی اضافہ ہوا ہے اور خاص طور پر کئی اہم شخصیات نے اس مرض کا شکار ہوکر خودکشی کا انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2020, 1:10 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.