ETV Bharat / state

ہماچل: شملہ میں سال کی پہلی برفباری، سیاحوں میں خوشی کی لہر - رفباری اور نچلے علاقوں میں بارش

ہماچل پردیش کے بلند مقامات اور شملہ میں آج صبح سے ہی برفباری جاری ہے۔ اسی کے ساتھ نچلے علاقوں میں بارش بھی ہورہی ہے۔

ہماچل: شملہ میں سال کی پہلی برفباری، سیاحوں میں خوشی کی لہر

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 8:32 PM IST

شملہ میں سال کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ شملہ میں جمعرات کی صبح برفباری کے ساتھ ہوئی جو اب بھی جاری ہے۔ اس سے قبل رج پر اولے گرے۔ سیاحت کے لئے آئے لوگ برفباری سے کافی خوش ہوئے۔ برفباری کے سبب شملہ کا بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس سے روزمرہ کی زندگی اور ٹریفک پر اثر پڑا ہے۔ نوکری پیشہ افراد کو پیدل گھروں کو پہنچنا پڑ رہا ہے۔

ہند۔ تبت نیشنل ہائی وے سمیت شملہ سے نارکنڈا، کوفری، چانشل ، چوپال سیت دیگر بلند علاقوں میں سبھی سڑکیں ٹریفک کےلئے بند ہوگئےہیں۔

قبائلی ضلع لاہول اسپتی، کنور، چنبا ضلع کے پانگی اور بھرمور، ڈلہوزی کے علاوہ کلو اور منڈی کے جنجیلی سمیت متعدد مقامات پر کل سے برفباری ہورہی ہے۔ منالی کے گھونگھی میں 10 سینٹری میٹر، ملانا میں چھ سینٹی میٹر، بجلی مہا دیو اور ماہیتی ناگ میں چار سینٹی میٹر تازہ برفباری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماچل: ٹھیوگ، کُفری اور نارکنڈا میں برف باری کا سلسلہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.