ETV Bharat / state

Himachal Earthquake ہماچل پردیش میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے - ہماچل زلزلہ کی خبر

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ صبح تقریبا ایک بجے آیا، حالانکہ کی کوئی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ earthquake tremors in chamba

ہماچل پردیش میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
ہماچل پردیش میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
author img

By

Published : Jul 11, 2023, 12:48 PM IST

شملہ: ریاست ہماچل پردیش کے چمبا میں منگل کی علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ صبح تقریبا ایک بجے آئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 2.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز چمبا شہر میں 32.65 ڈگری شمالی عرض بلد اور 76.57 مشرقی طول بلد اور سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع چمبا میں 131 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ہماچل پردیش کے کنور سمیت کئی دوسرے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ جمعہ کو صبح 10.51 بجے آیا۔ اس کا مرکز کنور کے سانگلہ میں زمین سے پانچ کلومیٹر نیچے تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔ بتا دیں کہ ہماچل پردیش میں بارش کا دور ختم ہو چکا ہے لیکن بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے کیسز اب بھی سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ کل دیر رات سولن شہر کا ہے، جہاں پہاڑی سے اچانک ملبہ آنے سے ایک مکان، محکمہ ماہی پروری کا دفتر اور سائی مندر کا گیٹ ملبے تلے دب گیا۔ وہیں تقریباً 4 گھروں میں دراڑیں آ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu and Kashmir Earthquake جموں و کشمیر میں 4.9 شدت کا زلزلہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.