ہماچل پردیش کے چمبا ضلع اور دیگر کئی علاقوں میں اتوارکی دیر رات 12.10 زلزلے کے جھٹکے محسوسکئے گئے۔ اس کا مرکز چمبا میں ڈلہوزی سے 18 کلومیٹر دور، 32.49 شمالی عرض البلد اور 75.98 مشرقی طول البلد پر، زمین سے پانچ کلومیٹر نیچے تھا۔earthquake of magnitude 4.0strike in himachal pradesh
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.10 ریکارڈ کی گئی۔ کئی مقامات پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک کہیں سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حالانکہ زلزلے کے جھٹکے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
چمبا سے متصل کانگڑا ضلع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہول سپتی کے کچھ حصوں میں زمین ہل گئی۔ اس سے قبل سرمور، شملہ، کنور، چمبہ، کانگڑا اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Assam Madrasas آسام کے مدارس میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی کا قیام
ریاست زلزلوں کے لیے بہت خطرناک ہے اور اسے زون 4 اور 5 میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سریندر پال نے کہا کہ زلزلے کے مسلسل جھٹکوں کی وجہ سے بڑے آفٹر شاکس کا امکان کم ہوگیا ہے۔مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول ہے۔زلزلے کے جھٹکے بعد مقامی باشندے اپنے اپنے گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ چکے تھے ۔