ETV Bharat / state

ہماچل میں مزید چار افراد کورونا سے متاثر - اب تک متاثرین کی تعداد ریاست میں بڑھ کر 46 ہو گئی

ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار نئے کورونا مثبت معاملے سامنے آئے جس کے ساتھ اب تک متاثرین کی تعداد ریاست میں بڑھ کر 46 ہو گئی ہے۔

ہماچل میں مزید چار افراد کورونا سے متاثر

author img

By

Published : May 7, 2020, 8:20 PM IST

سركاگھاٹ کے کورونا مثبت جس کی موت ہو چکی ہے، آج اس کی ماں کو بھی کورونا سے متاثر پایا گیا۔ شملہ میں ہوئے ٹیسٹ میں خاتون کی رپورٹ مثبت آئی۔

قابل ذکر ہے کہ دو دن پہلے منڈی کے سركاگھاٹ کے ایک نوجوان (21) کے کورونا متاثرہ پائے جانے کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔ نوجوان گردے کی بیماری سے بھی دوچار تھا۔ نوجوان کی ماں اور تایا کا آئی جی ایم سی شملہ میں ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ تایا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ نوجوان کی ماں کو اب آئی جی ایم سی میں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

آئی جی ایم سی میں نوجوان کے رابطے میں آئے چھ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، جو منفی پائے گئے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سکرٹری ڈاکٹر آر ڈی دھیمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں بدھ کو ایک ساتھ تین کورونا کے معاملے سامنے آئے تھے۔ چمبا کے دو نوجوان بدّی سے لوٹنے کے بعد متاثرہ پائے گئے ہیں، ان کے بدی میں ہی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں بدی سے بھی انفیکشن کے معاملے سامنے آ سکتے ہیں۔ جسے دیکھتے ہوئے انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دبئی کی ایک ٹورازم کمپنی میں کام کرنے والا کانگڑا ضلع کے جمناباد کا نوجوان بھی بدھ کو کورونا مثبت پایا گیا تھا۔

ڈاکٹر دھیمان کے مطابق ابھی تک ریاست میں کل 16936 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہیں۔ 6912 لوگوں نے 28 دن کی نگرانی کی مدت مکمل کر لی ہے اور وہ صحت مند ہیں۔ اب تک کل 8488 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچک ہےں، جن میں سے 8374 لوگوں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونامتاثرہ دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 38 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ اب مختلف اسپتالوں میں چھ مریض زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.