ETV Bharat / state

Anand Sharma Resigned کانگریس آنند شرما کو منانے میں مصروف

ہماچل پردیش کے کانگریس جنرل سکریٹری انچارج راجیو شکلا نے پیر کے روز شرما سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے ان کی ناراضگی کے بارے میں گہرائی سے بات چیت کی۔ Rajeev Shukla meets Anand Sharma

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 7:33 AM IST

Updated : Aug 23, 2022, 10:31 AM IST

کانگریس آنند شرما کو منانے میں مصروف
کانگریس آنند شرما کو منانے میں مصروف

نئی دہلی: کانگریس نے ہماچل اسمبلی انتخابات کے لیے تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے اپنے سینئر لیڈر آنند شرما کو منانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ہماچل پردیش کے کانگریس جنرل سکریٹری انچارج راجیو شکلا نے پیر کے روز شرما سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے ان کی ناراضگی کے بارے میں گہرائی سے بات چیت کرکے کہا کہ ان کی شکایت پارٹی قیادت تک پہنچائی جائے گی اور جو بھی ناراضگی ہے اسے دور کیا جائے گا۔ Congress leader Anand Sharma resigned

شرما نے اتوار کو ہماچل اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نظر انداز کرکے ان کی توہین کی جا رہی ہے اس لئے انہوں نے اپنا استعفی کانگریس صدر کو بھیج دیا ہے۔ شرما کانگریس کے ناراض لیڈروں کے گروپ 23 کے اہم لیڈر ہیں۔ پارٹی کے ناراض لیڈر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے پارٹی قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Anand Sharma Resigned آنند شرما نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا

آنند شرما سے ملاقات کے بعد شکلا نے بتایا کہ شرما کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں اور انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی بات پارٹی قیادت تک پہنچائی جائے گی۔ آنند شرما کانگریس کے ناراض گروپ 23 کے سرکردہ لیڈروں میں سے شامل ہیں۔ یہ گروپ مسلسل کانگریس قیادت میں تبدیلی کی بات کر رہا ہے۔ شاید ان کے غیر مطمئن رویہ کی وجہ سے کانگریس نے انہیں اور راجیہ سبھا کے سابق قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد سمیت دیگر ناراض لیڈروں کو دوبارہ راجیہ سبھا کا ٹکٹ نہیں دیا۔ شاید یہی وجہ رہی کہ ابھی حال ہی میں کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کانگریس تشہیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے اپنی تقرری کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آزاد نے صحت کی وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر کی کمپین کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے ذمہ داری دینے کے لیے قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

یواین آئی

Last Updated : Aug 23, 2022, 10:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.