ETV Bharat / state

ملک کی سب سے اونچی اور طویل دہلی۔لیہہ بس روٹ کی شروعات آج سے - ہماچل پردیش خبر

ملک کے سب سے طویل اور بلند ترین راستے دہلی لیہہ روڈ پر بس سروس شروع ہوگئی ہے۔ بس بکنگ آن لائن بھی کی جاسکتی ہے۔ ایڈوانس بکنگ کلو منالی میں HRTC کے دفتر میں دستیاب ہے۔ مسافر صرف 1548 روپے دے کر 1026 کلومیٹر سفر کرسکیں گے۔ یہ سفر 32 گھنٹے کا ہوگا۔ اس بس سروس کے آغاز سے ملک و بیرون ملک آنے والے سیاحوں کو فائدہ پہنچےگا۔

ملک کی سب سے اونچی اور طویل دہلی۔لیہہ بس روٹ کی شروعات آج سے

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 1:56 PM IST

ملک کے سب سے اونچے و طویل (country's longest bus route ) دہلی ۔ لیہہ سڑک ( delhi-leh road) پر اب کارپوریشن کی بس سروس کی شروعات ہو گئی ہے۔

ضلع لاہول-اسپیتی کے ہیڈکوارٹر کیلانگ میں ایس پی مانو ورما نے مسافروں سے بھری ایک بس لیہہ کی طرف روانہ کیا۔

ملک کی سب سے اونچی اور طویل دہلی۔لیہہ بس روٹ کی شروعات آج سے

اٹل ٹنل کی تعمیر کی وجہ سے اس بار بی آر او نے 28 مارچ کو لیہہ روٹ کو بحال کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایچ آر ٹی سی اپنی دہلی منالی لیہہ بس سروس شروع نہیں کرسکی تھی۔ اب یہ خدمات یکم جولائی سے شروع ہوئی ہے۔ ایچ آر ٹی سی کے مطابق دہلی منالی لیہہ ملک کا سب سے اونچا اور لمبا راستہ ہے۔ سیاح صرف 1548 روپے دے کر 1026 کلومیٹر کا سفر کرسکیں گے۔ یہ سفر 32 گھنٹے کا ہوگا۔ اس بس سروس کے آغاز سے ملک و بیرون ملک آنے والے سیاحوں کو فائدہ پہنچے گا۔

بس بکنگ آن لائن بھی کی جاسکتی ہے۔ ایڈوانس بکنگ کلو منالی میں HRTC کے دفتر میں دستیاب ہے۔ اس دلچسپ سفر میں سیاح اب مزید 13050 فٹ بلند روہتانگ پاس کے سفر سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گے۔ اب بس ٹنل ہوتے ہوئے کیلانگ سور کیلانگ سے 14 ہزار فٹ اونچے بارہ لاچہ پاس (baralacha pass) سمیت 17480 فٹ اونچے تانگ لانگ اور لاچونگلا پاس (tanglang and lachungla pass) کو عبور کرے گی۔

ایچ آر ٹی سی کیلانگ کے آر ایم منگل چند منیپا نے بتایا کہ لیہہ کے لئے بس سروس یکم جولائی سے شروع کردی گئی ہے۔ لیہہ سے منالی کے راستے دہلی کے لئے تین ڈرائیور اور دو آپریٹر ہوں گے۔ لیہہ سے دہلی چلنے والی بس کا پہلا ڈرائیور لیہہ سے کیلانگ تک خدمات فراہم کرے گا۔ دوسرا کیلنگ سے سندر نگر تک ایک محفوظ سفر فراہم کرے گا ، جبکہ تیسرا سندر نگر سے دہلی تک محفوظ سفر کروائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طمانچہ واقعہ: ایس پی گورو سنگھ اور پی ایس او بلونت سنگھ معطل

اس راستے پر دو آپریٹرز بھی خدمات فراہم کریں گے۔ لیہہ سے چلنے والا آپریٹر کیلانگ تک، جبکہ دوسرا کیلاونگ سے دہلی تک خدمات انجام دے گا۔ دہلی سے منالی کے درمیان بس سروس زیادہ تر وقت ہموار رہتی ہے۔ منالی سے لیہہ (manali to leh) کے درمیان سرپیلی سڑک پر کئی بار بس خراب ہو جاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ایچ آر ٹی سی کیلانگ ڈپو کی دوسری بس تیار رہتی ہے۔ خرابی کی صورت میں کیلانگ سے ایک اور بس بھیجی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.